لاہور: پنجاب حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف عوام کو تشدد پر اکسانے کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

وزیر قانون پنجاب رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف ایک شہری کی جانب سے درخواست آئی جس میں ان پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ عوام کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے غیردانشمندانہ فیصلے پرامن عوام کو مشتعل کرنے کا سبب بن سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اتوار کے روز اپنی پریس کانفرنس کے دوران کارکنوں کو کہا تھا کہ یوم شہدا کے دن امن کی چوڑیاں پہن کر نہ آئیں بلکہ جو پولیس اہلکار ان کے گھر میں گھسے کارکن جتھے کی صورت میں اس کے گھر میں گھس جائیں۔
ایکسپریس نیوز
Post a Comment