#Urdu #Poetry - AhmedNadeemQasmi - Aap hi apna tamashai hoon آپ ہی اپنا تماشائی ہوں، میں مبصر ہوں کہ سودائی ہوں

#Urdu #Poetry - AhmedNadeemQasmi - Aap hi apna tamashai hoon آپ ہی اپنا تماشائی ہوں، میں مبصر ہوں کہ سودائی ہوں


آپ ہی اپنا تماشائی ہوں
میں مبصر ہوں کہ سودائی ہوں

نہ کوئی چاند، نہ تارا، نہ امید
میں مجسم شبِ تنہائی ہوں

ہے سفر شرط مجھے پانے کی
میں کہ اک لالۂ صحرائی ہوں

سیدھے رستے پہ چلوں تو کیسے
بھولی بھٹکی ہوئی دانائی ہوں

مجھ سے خود کو نہ سمیٹا جائے
اور خدائی کا تمنائی ہوں

میرے ماضی کے اندھیروں پہ نہ جا
صبحِ آئندہ کی رعنائی ہوں

کاش یہ جانتا دشمن میرا
میں ہر انسان کا شیدائی ہوں

میں پہاڑوں کی خموشی ہوں ندیم
اور میں بحر کی گویائی ہوں



SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Post a Comment: