Google+ page

طالبات اورخواتین اساتذہ کو قابل اعتراض گانے سنانے پر سعودی وزارت تعلیم کا سینئر عہدیدار گرفتار

جدہ (اشاعت روزنامہ پاکستان) سعودی عرب کی پولیس نے طالبات کو بلیک میل اور خواتین اساتذہ اور سپروائزر کو قابل اعتراض گانے سنانے اور انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے دوستی پر آمادہ کرنے جیسے جرائم میں ملوث وزارت تعلیم کے ایک سینئر عہدیدار کو حراست میں لے لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذہبی پولیس ’امر بالمعروف ونہی عن المنکر ‘کو حائل کے علاقے کے ایجوکیشنل سپروائزر کے خلاف طالبات نے شکایت کی۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد ایک بازار سے اسے حراست میں لینے کی کوشش کی لیکن اس نے گرفتاری سے بچنے کے لئے بھرپور مزاحمت کی تاہم پولیس نے اسے حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق محکمہ تعلیم کے گرفتار عہدیدار کے محکمے کی کئی دوسری خواتین کے ساتھ بھی تعلقات تھے۔ اس کے موبائل فون سے دوسری خواتین عہدیداروں کے فون نمبر اور ایس ایم ایس بھی ملے ہیں جنہیں وہ خواتین کو ارسال کرتا رہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post