Google+ page

سرگودھا میں شوہر نے بیوی اور بھانجے کو قتل کرکے خودکشی کرلی



گھریلو ناچاقی کی بنا پر شوہر نے اپنی بیوی اور بھانجے کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ا افسوسناک واقعہ سرگودھا کے نواحی قصبے بھابھڑہ میں پیش ایا جہاں 50 سالہ نصر اللہ نے صبح ناشتے کے دوران اپنی 45 سالہ بیوی کوثر بی بی اور گھر پر مہمان بن کر ائے ہوئے 23 سالہ بھانجے شاہد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نصر اللہ کا اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا اور آج صبح بھی دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ ویب ڈیسک

Post a Comment

Previous Post Next Post