Google+ page


وہ دل کا برا نہ بے وفا تھا
بس مجھ سے یونہی بچھڑ گیا تھا

لفظوں کی حدوں سے ماورا تھا
اب کس سے کہوں وہ شخص کیا تھا

وہ میری غزل کا آئینہ تھا 
ہر شخص یہ بات جانتا تھا

ہر سمت اسی کا تزکرہ تھا
ہر دل میں وہ جیسے بس رھا تھا

میں اسی کی انا کا آسرہ تھا
وہ مجھ سے کبھی نہ روٹھتا تھا

Post a Comment

Previous Post Next Post