Google+ page

ہر شام کہتے ہو کل شام ملیں گے 
آتی نہیں وہ شام جس شام ملیں گے

اچھا نہیں لگتا مجھے شاموں کا بدلنا 
کل شام بھی کہتے تھے کہ کل شام ملیں گے

اتی ہے جو ملنے کی گھڑی کرتے ہو بہانے 
ڈرتے ہو, ڈراتے ہو , الزام ملیں گے

یہ راہ محبت ہے یہاں چلنا نہیں آسان 
اس راہ پے تم جس سے ملو بدنام ملیں گے

دل لے کے وہ ہمارا آرام سے بولے 
بس خواب کی صورت تمیں دام ملیں گے

امید ہے وو دن بھی کبھی آئیں گے سن لو 
ہم تم سے ملیں گے تو سر عام ملیں گے !!! 



Post a Comment

Previous Post Next Post