ہدیہ بحضور سرورِ کونین "ص" : ضرور مکمل پڑھیں اور شیئر کریں

ہدیہ بحضور سرورِ کونین "ص"  : ضرور مکمل پڑھیں اور شیئر کریں

جس کو بھی اسمِ محمد”ص“ کا نگینہ مل گیا
یوں سمجھ لو سارے عالم کا خزینہ مل گیا

مشکلوں میں آپ”ص“ کو جس نے پکارا یانبی”ص“
یوں لگا گرداب میں اس کو سفینہ مل گیا

آبِ کوثر کی سوا توقیر اُس دم ہوگئی
جس گھڑی اُس میں محمد”ص“ کا پسینہ مل گیا

آپ”ص“ کی چوکھٹ پہ سر اپنا جھکایا تو لگا
ہم کو جنت کی طرف اِک اور زینہ مل گیا

جب خیالوں میں ترے روضے کی جالی چوم لی
یوں لگا، ہم کو تو گھر بیٹھے مدینہ مل گیا

بدر کے میداں سے لے کے کربلا کے باب تک
ہم کو جینے اور مرنے کا قرینہ مل گیا

ناز کیوں اپنے مقدر پر نہ ہو ہم کو بتول
پھر گناہوں کی تلافی کا مہینہ مل گیا




SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Post a Comment: