Man who gives egg - انڈے دینے والا دنیا کا پہلا مرد



جکارتہ (نیوز ڈیسک) شاید آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو لیکن انڈونیشیا میں بچے بچے کو معلوم ہے کہ ان کے ہم وطن نائم کونگ نے چار انڈے دئیے ہیں جو بالکل مرغی کے انڈوں سے ملتے جلتے ہیں اور اب یہ خبر ساری دنیا میں حیرت پھیلا رہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق 62 سالہ نائم ایک پرنٹنگ پریس میں کام کرتے ہیں اور 3 نومبر کو جب انہیں پیٹ میں درد محسوس ہوا تو ایک دوست نے ان کے پیٹ کی مالش شروع کردی۔ کچھ ہی دیر میں یہ حیرت انگیز واقعہ رونما ہوگیا کہ نائم نے سفید رنگ کا ایک انڈا دے دیا۔ میڈیا کی تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کا یہ شخص اس سے پہلے بھی تین انڈے دے چکا ہے لیکن اس نے یہ بات خفیہ رکھی ہوئی تھی۔تاہم اس دفعہ یہ واقعہ اس کے دفتر میں اور ایک دوست کے سامنے پیش آنے کی وجہ سے منظر عام پر آگیا۔ 

ٍانڈونیشیا کے متعدد ڈاکٹر اس عجیب و غریب صورتحال پر غوروفکر کرچکے ہیں لیکن تاحال کسی کو معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ شخص انڈے کیوں اور کیسے دے رہا ہے۔کچھ ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ یہ واقعہ خود لذتی کا شاخسانہ ہے۔

ڈیلی پاکستان سے

Post a Comment

أحدث أقدم