Google+ page

ایک امریکن کراچی آیا اور اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کیلئے ایک ٹیکسی میں بیٹھا

راستے میں امریکن کو قائد اعظم کا مزار نظر آتا ہے

اس نے ڈرائیور سے پوچھا: یہ مزار کتنے دنوں میں بنا؟

ڈرائیور: ایک ماہ میں

امریکن: اگر یہ ہمارے ملک میں ہوتا تو دو ہفتوں میں بن جاتا

تھوڑا آگے جانے کے بعد اسٹیٹ لائف کی بلڈنگ نظر آئی تو پھر پوچھا

یہ بلڈنگ کتنے دن میں بنی؟

ڈرائیور: دو ہفتوں میں

امریکن: اگر یہ ہمارے ملک میں ہوتی تو تین دن میں ہی بن جاتی


کچھ دیر بعد وہ حبیب بینک پلازہ کے قریب سے گزرے

تو امریکن نے پوچھا: یہ بلڈنگ کتنے دنوں میں بنی؟

ڈرائیور: پتہ نہیں صبح تو نہیں تھی

Post a Comment

Previous Post Next Post