ڈان نیوز کے مطابق اپریل 2015ءمیں 35 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کیلئے 10 کروڑروپے مالیت کی نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی، یعنی بہتی گنگا میں سب ہی ہاتھ دھو رہے ہیں جبکہ گذشتہ سال بھی وزیراعظم کے لئے 12 کروڑ روپے مالیت کی ہائی سیکیورٹی گاڑیاں خریدی گئی تھیںجبکہ ان گاڑیوںکی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹیاں بھی معاف کردی گئیں۔
دوسری طرف گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی اخراجات سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،وزیراعظم کے خصوصی طیارے میں 13 کروڑ 39 لاکھ روپے کا ایندھن خرچ ہواجبکہ صرف وزیراعظم اعظم ہاﺅس کی ریفریشمنٹ کا بل ہی خزانے کے 25 لاکھ روپے ڈکار گیا۔ وزیراعظم آفس نے ایک کروڑ روپے کے تحائف تقسیم کردئیے۔

0 Post a Comment: