Suno phir laut aAoo nahi tadbeer karlen - wohi phir khWab dekehn faRaq taGhbir karlen - read full >>>

سنو پھر لوٹ آو نئی تدبیر کر لیں 
وہی پھر خواب دیکھیں فرق تعبیر کر لیں

تمہیں ڈھونڈا بہت ہے اب آنکھیں چاہتی ہیں 
تمہیں آنکھوں سے دیکھیں وہیں تصویر کر لیں

لکھیں کیا تم کو ایسا کہ بھولو سب گلے تم 
ہمیں لکھ بھیجو وہ سب وہی تحریر کر لیں

کہاں قدرت میں میری اگر قدرت میں ہوتا
سبھی اپنا لٹا کے تمہیں جاگیر کر لیں

تمہیں آنا پڑے گا تمہیں میری قسم ہے
دیواریں سب گرا کے نئی تعمیر کر لیں

چلو اب آ بھی جاو دعا بھی ساتھ لاو
ملیں , مانگیں دعائیں نئی تقدیر کر لیں



SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Post a Comment: