Google+ page

محبت کی دنیا میں مشہور کردوں
مرے سادہ دل تجھ کو مغرور کردوں

ترے دل کو خود ملنے کی آرزو ہو
تجھے اس قدر غم سے رنجور کر دوں

مجھے زندگی دور رکھتی ہے تم سے
جو تو پاس ہو تو اسے دور کر دوں

محبت کے اقرار سے شرم کب تک
کبھی سامنا ہو تو مجبور کر دوں

یہ بے رنگیاں کب تک، اے حسن رنگیں
ادھر آ ، تجھے عشق میں چور کر دوں

تو گر سامنے ہو تو میں بے خودی میں
ستاروں کو سجدے پہ مجبور کر دوں



Post a Comment

Previous Post Next Post