وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پالیسیوں کے اثرات سو دن میں نظر آئیں گے اور پھر آپ کو پتہ چلے گا کہ اس کے کتنے اثرات ہوئے ہیں۔ یہ جو کہا جاتا ہے کہ پنجاب اسپیڈ تھی اور بڑی ترقی ہوئی لیکن اگر آپ کو قرضے لینے پڑتے ہیں اور آمدنی کم ہے تو اس کا مطلب ہے کہ حالات برے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک پر اتنا قرضہ چڑھا دیا گیا ہے کہ حالات بہت برے ہیں۔ بجلی کا گردشی قرضہ بارہ سو ارب روپیہ ہے، گیس سیکٹر جس میں کبھی خسارہ ہی نہیں تو اس پر بھی آج اربوں روپیہ قرضہ چڑھا ہوا۔ اسٹیل ملز پر 187 ارب، گیس پر 157 ارب اور پی آئی اے پر 360 ارب روپے قرضہ چڑھا ہواہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اتنی چیزیں ہیں کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ ملک بہت تیز ی سے اوپر اٹھے گا، ہر چیز یہاں پر دستیاب ہے اور سرمایہ کار ملک میں آنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔
کرٹیسی: اب تک نیوز
0 Post a Comment: