Lovely #Urdu #Ghazal of Behzad Lakhnawi - رو رہا ہوں تَو، مجھ کو رونے دو

غزل (بہزاد لکھنوی)

رو رہا ہوں تَو، مجھ کو رونے دو
عشق میں زندگی کو کھونے دو

رشتہء نور میں، محبت کے
اب مجھے اشکِ غم پرونے دو

ہر مقدر کا کام ہے سونا
کیوں جگاتے ہو اس کو، سونے دو

دل کی میرے، تمہیں ہے کیا پروا
درد ہوتا ہے دل میں، ہونے دو

ہے مجھے عمرِ جاوداں کی تلاش
جان کھوتا ہوں، مجھ کو کھونے دو

دل کی آغوش میں تھکی ہاری
آرزو سورہی ہے، سونے دو

پائے گا دل سکوں اے بہزاد
شب گذر جائے، صبح ہونے دو​



SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Post a Comment: