مسلم لیگ ن کے رہنماءحنیف عباسی اہل خانہ سمیت لندن کے لئے فرار ہوگئے : نجی ٹی وی کا دعویٰ


لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءاور راولپنڈی اسلام آباد میٹرو پراجیکٹ کے چیئرمین حنیف عباسی کے اہل خانہ سمیت لندن چلے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ حنیف عباسی اتوار کے روز اہل خانہ سمیت لندن چلے گئے جبکہ وہ اپنے ساتھ کافی زیادہ سامان بھی لے کر گئے ہیں۔ جب ان سے جانے کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچے کے داخلے کا مسئلہ ہے جس کے باعث وہ بیرون ملک جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حنیف عباسی نہ صرف راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کے چیئرمین ہیں بلکہ ان پر ایفی ڈرین کے بدنام زمانہ سکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام بھی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دے رکھا ہے جبکہ چیئرمین عمران خان آج شام چھ بجے ریڈ زون کی جانب مارچ کرنے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔





SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Post a Comment: