حالیہ علاقائی جغرافیائی و سیاسی صورتحال کے باعث شمپنٹ روٹس میں عارضی تبدیلیاں رونماہوئیں جس کے باعث کچھ رنگوں کی دستیابی اورمفت فراہم کیے جانے والے 7کلوواٹ کے چارجرز کی فراہمی میں معمولی تاخیر ہوئی۔ ان چیلنجز کے پیشِ نظر، ایم جی پاکستان نے مکمل استعدادکے ساتھ پراڈکشن شروع کرنے کیلئے فوری طورپر فضائی راستے سے ضروری کٹس اوراہم پرزہ جات امپورٹ کیے۔
ایم جی پاکستان کے جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈویژن سید آصف احمد نے کہاکہ ہمیں یہ بتاتے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری گاڑیوں کی پراڈکشن پوری رفتار سے جاری ہے اور گاڑیوں کی ترسیل دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ ہماری اولین ترجیح ہے کہ صارفین کم سے کم رکاوٹ کے ساتھ اپنی گاڑیاں بروقت حاصل کرسکیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم اپنے صارفین کی جانب سے انتظارکرنے اور ایم جی پاکستان پر اعتمادکیلئے صارفین کے شکرگزارہیں۔ کمپنی نے اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ حفاظت، معیاراور بروقت ڈیلیوری کیلئے لگن پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔
0 Post a Comment: