- دسمبر میں کوریاما میں سنڈے آئس کریم میں پلاسٹک کے ٹکڑے سے بچے کا منھ زخمی ہو گیا
- گذشتہ ہفتے مساوا میں چکن نگٹس میں سے وینائل کا ٹکڑا ملا
- اگست میں اوساکا میں چپس میں سے انسانی دانت برآمد ہوا
بی بی سی اردو: میکڈونلڈز کے چپس میں انسانی دانت
مشہور فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز نے پچھلے سال جاپان میں اپنے ایک آؤٹ لیٹ میں چپس میں سے انسانی دانت برآمد ہونے پر معذرت کی ہے۔
یہ واقعہ اگست میں پیش آیا۔ ایک کسٹمر نے اوساکا میں میکڈونلڈز آؤٹ لیٹ میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان کے چپس میں سے دانت نکلا ہے۔
میکڈونلڈز کی جانب سے کی گئی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ ایک انسانی دانت تھا۔
میکڈونلڈز نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان کی آئس کریم سنڈے سے پلاسٹک کا ٹکڑا ملا ہے اور چکن نگٹس میں سے وینائل کا ٹکڑا۔
میکڈونلڈز کےاعلیٰ عہدیداران کا کہنا ہے کہ وہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔
میکڈونلڈز
کو حالیہ عرصے میں جاپان میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
میکڈونلڈز کو چپس کی کمی کا بھی سامنا رہا ہے اور اس لیے چپس امریکہ سے
درآمد کرائے جا رہے ہیں۔
میکڈونلڈز نے گذشتہ سال تین واقعات کا اعتراف کیا ہے۔
بدھ کو میکڈونلڈز کے چیف ایگزیکٹیو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دانت کے معائنے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دانت پکا ہوا نہیں تھا۔
’ہمیں یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ یہ دانت چپس میں کیسے آیا۔‘
Author: Poetry/Quotes
Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Post a Comment: