درد بھری اکِ رات ہے ساگر
اشکوں کی برسات ہے ساگر
ہم جی رہے ہیں زندگی ایسے
جیسے کوئی خیرات ہے ساگر
تپتے ہوئے صحرا میں دیکھو
پھولوں کی برسات ہے ساگر
دل کی تنہا گلیوں میں
کانٹوں کی بارات ہے ساگر
ہم یونہی نہیں دیوانے اُس کے
کچھ تو اس میں بات ہے ساگر
یہ اُس کا احسان ہے مجھ پر
جب سے تیرا سات ہے ساگر
وقاص ساگر
Author: Admin
Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 Post a Comment: